ڈنگی وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لیمریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار ہوگئی

دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے، متاثرہ افراد کے اعداد وشمار جاری نہیں ہوسکے


Staff Reporter October 21, 2013
متاثرہ مریضوں کی تعداد ہولناک صورت اختیارکرتی جارہی ہے،سربراہ ڈینگی سرویلنس سیل۔فوٹو: محمد نعمان/فائل

کراچی میں ڈنگی وائرس نے مزید2افرادکی جان لے لی جس کے بعداس وائرس سے جاں بحق ہونے والوںکی تعداد14ہوگئی جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ڈنگی سرویلنس سیل غیر فعال کردیاگیا ہے اوروائرس سے متاثرہ افراد اورجاں بحق ہونے والوں کے اعدادوشمار بھی ظاہر نہیں کیے جارہے، سیل کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ایک ہفتے سے ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد وشمار جاری نہیں کیے جارہے، اس بات کا ڈرہے کہ عوام میں وائرس سے خوف نہ پھیل جائے، دوسری جانب سے ڈنگی سرویلینس سیل کے ایک ذمے دار افسر نے بتایا کہ سیل کے سربراہ نے متاثرہ مریضوں کے اعداد وشمارجاری کرنا بند کردیے ہیں جس کے بعدکراچی میں ڈنگی سرویلینس عملا غیر فعال کردیاگیا ہے۔



ڈنگی سرویلینس سیل کے سربراہ نے کراچی میں رواں ہفتے کے دوران ڈنگی وائرس سے مزید 2 مریضوں کے جاں بحق ہونے والوںکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا جاں بحق ہونے والوںکاتعلق کراچی سے ہے، انھوں نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ہولناک صورت اختیارکرتی جارہی ہے، سیل کے دیگر افسران نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ اعداد وشمارجاری نہیں کیے جارہے، دریں اثناء صوبائی محکمہ صحت نے ڈنگی کمیٹی میں معروف مائیکروبیالوجسٹ ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی،ڈاکٹرآصف مرزا سمیت دیگر ماہرین کو شامل کرلیاگیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی سرویلینس سیل میں جامعہ کراچی کے15طالبعلموں کوبھی شامل کیاگیا جورضاکارانہ طور پرسیل میں معاونت کا کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں