کترینہ اور عامر خان کی فلم ’’دھوم تھری‘‘ کے ٹریلر کی دھوم جاری

فلم کے وِلن عامر خان ہیں، کترینہ کو ان کی گرل فرینڈ بنایا گیا ہے، ادے چوپڑا اور ابھیشک بھی جلوہ گرہونگے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونیوالے اس ٹریلرکو اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔فوٹو:فائل

یش راج بینر تلے بننے والے ایکشن فلم سیریز دھوم کے پریکوئل دھوم تھری کا پہلا ٹریلر ریلیز ہونے کے2 ہفتے بعد بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونیوالے اس ٹریلرکو اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ہدایتکار و رائٹر وجے کرشنا اچاریہ کی اس ایکشن تھرلر فلم میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور باربی ڈول کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2004 کی بلاک بسٹر ایکشن فلم دھوم میں جان ابراہم (ولن)،ابھیشک بچن ،ادے چوپڑااور ایشا دیول نے اہم کردار ادا کیے تھے جب کہ 2006 میں سیکوئل ''دھوم ٹو'' میں ہرتیک روشن (ولن)، ایشوریا رائے اور بپاشا باسو کے ساتھ ابھیشک اور ادے چوپڑا اپنے سابقہ کرداروں میں موجود تھے۔ اس فلم میں جہاں وِلن کا کردار عامر خان اور کترینہ کو ان کی گرل فرینڈ بنایا گیا ہے وہیں ادے چوپڑا اور ابھیشک بچن ایک بار بھر اپنے سابقہ رول میں بطور پولیس افسر موجود ہیں جب کہ جیکی شیروف بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ادیتہ چوپڑا ،عامر خان اور وجے کرشنا کی مشترکہ طور پرتحریر کی گئی اس ایکشن تھرلر فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔معروف موسیقار پرتیم کی موسیقی لیے یہ ایکشن فلم دھوم تھری یش راج فلمز کے تحت رواں سال کرسمس کے موقع پر 20دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم ''دھوم تھری ''میں میرا کردار اسے سے پہلے کیے جانے والے تمام کرداروں سے مختلف ہے ہے۔فلم میں شامل آئٹم سانگ میں میں ایکو ڈانسنگ کرتی ہوئی دکھائی دوں گی یہ نہایت مشکل اسٹائل ہے اور اسے سیکھنے کے لیے مجھے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا پڑیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس میں کلاسیکل ڈانسنگ کے ساتھ ایروبیٹکس کا استعمال ہونے کے سبب یہ رقص بہت مشکل ہوگیا ہے میں نے آئٹم سانگ پر بہت محنت کی ہے میری پرفارمنس شائقین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث بنے گی۔فلم کے میوزک کے متعلق اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کا میوزگ پریتم نے انتہائی محنت سے تیار کیا ہے اور انھوں نے اسے انتہائی دلکش انداز میں ترتیب دیاہے کہ فلم کی تمام کاسٹ ان کی گروید ہوکر رہ گئی ہے۔




اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے آنجہانی یش راج جی کی زندگی کی آخری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا اگر فلم کا آخری گیت بھی یش جی کی خواہش کے مطابق عکسبند ہو جاتا تو فلم کے یہ لمحے بھی امر ہو جاتے۔ ایک سوال کے جواب میں کترینہ کا کہناتھا کہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور فنکار عمر بھر ہی سیکھتا رہتا ہے ۔مجھے اپنی ہر نئی فلم کے نئے کردار اور نئے انداز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔اس فلم میں عامر خان اور میری پرفارمنس ذرا مختلف ہوگی فلم میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عامر خان بہت اچھے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی ہے ۔ان کی پرفارمنس بڑی عمدہ ہے اور ان سے بہت متاثرہوں۔ انھوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے مختلف کردار وں میں پسند کیے جانے پر ان کی ممنون ہوں۔عامرخان کے ساتھ یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کوسینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔دریں اثنا کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ ہدایتکار کبیر خان نئی فلم میں سیف علی خان کی ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں اس فلم کی شوٹنگ لبنان کے شہر بیروت میں ہوگی اس فلم میں مجھے کئی مناظر میں اسٹنٹس کا مظاہر ہ کرنا ہوگا جس کے لیے باقاعدہ تربیت بھی حاصل کی ہے ۔

واضح رہے کہ 16جولائی 1984کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی برطانوی شہریت کی حامل اداکارہ کترینہ کیف ورک ویزے پر بھارتی آئیں ان کے والد محمد کیف کا تعلق کشمیر سے تھا جب کہ والدہ انگریز تھیں، کترینہ کے بچپن میں ہی اس کے والدین طلاق کے باعث الگ ہوگئے ۔جس کے بعد اس کا خاندان ہانگ کانگ سے چین منتقل ہوگیا اور پھر وہاں سے وہ جاپان چلے گئے کترینہ جب 8برس کی ہوئی تو خاندان والے فرانس منتقل ہوگئے اور کچھ ماہ تک یورپ کے مختلف شہروں میں قیام کرتے رہے ۔کترینہ کے اہلخانہ ہوائی میں بھی قیام پذیر ہوئے اور وہاں سے بالاآخر اپنی ماں کے آبائی ملک برطانیہ منقل ہوگئیں۔کترینہ کا بھارت آنے سے قبل لندن میں قیام صرف تین برس ہی رہا ۔تاہم ماں کی وجہ سے انھیں شہریت ملی اور سمجھا یہی جاتا ہے کہ کترینہ لندن میں پیدا اور جوان ہوئیں ۔کترینہ کیف کی پہلی فلم ''بوم بوم''2003میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرکے اپنے فن کی دھاک بٹھائی۔ کئی بار فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگی ہوئی۔
Load Next Story