پچھلے دورے کی تلخ یادیں بھلا کر بھارت جاؤنگاراحت فتح علی
گزشتہ دورہ بھارت میں جو کچھ ہوا وہ ایک ایجنسی کی کارروائی تھی بھارتی حکومت کو الزام نہیں دے سکتا
پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میں گزشتہ دورہ بھارت کی تمام تلخ یادیں بھلا کر آئندہ سال بھارت جاؤنگا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کے لیے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔ اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے سوال پر راحت نے کہا کہ فنکار حساس ہوتے ہیں گزشتہ دورہ بھارت میں جو کچھ ہوا وہ ایک ایجنسی کی کارروائی تھی بھارتی حکومت کو الزام نہیں دے سکتا۔ انھوں نے بتایا کہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے آئندہ سال بھارت جائوں گا۔