وزیراعظم کی عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے شب و روز تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی پیدائش کے دن پر پوری ملت اسلامیہ اور اہالیان وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی پیدائش کے دن پر پوری ملت اسلامیہ اور اہل وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ایسے مبارک دن ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا سموئے ہوئے ہے، آپ ﷺ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق و امین تسلیم کر لیا تھا، آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں فرمائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا جس میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اُن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی، ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اُس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے، تاریخ انسانی کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام ہی نے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ اور خلفائے راشدین نے اسلام کے اوائل میں اس تصور کو عملی جامہ پہنایا، آج کی مہذب دنیا میں فلاحی ریاست کا جو اعلیٰ سے اعلیٰ تصور ہے وہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے آج سے 1400 سال قبل اس دورِ جاہلیت کے معاشرے میں ریاست مدینہ کی صورت میں قائم کر کے دکھایا اور اس اہم فیصلے کو خلفائے راشدین نے عدل و مساوات کی بنیاد پر چار چاند لگائے جو تاریخ عالم کا ایک سنہری باب ہے، ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لوگوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے اور اپنے روز و شب کو تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔