ٹھٹھہ کپڑے دھوتے ہوئے 2 بہنیں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق
27 سالہ سہاگی کو بچانے کے لیے چھوٹی بہن شہناز نے بھی دریا میں چھلانگ لگادی
ٹھٹھہ کے قریب 2 سگی بہنیں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دوڑ کے نزدیک کھڈی بیلو میں دریائے سندھ میں عورتیں کپڑے دھورہی تھیں کہ 27 سالہ سہاگی نہانے کی غرض سے گہرے پانی میں نکل گئی اور ڈوب گئی۔
وہاں پر موجود سہاگی کی چھوٹی بہن شہناز نے دریا میں بہن کو بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی مگر وہ بھی دریا کی بے رحم موجووں کا مقابلہ نہ کر سکی اور ڈوب گئی دونوں بہنوں کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر خواتین نے شور مچا دیا۔ شور سن کر گائوںکے لوگ وہاں پہنچے اور دونوں بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں، لاشیں گھر پہنچنے پر پورے گائوں میں کہرام مچ گیا۔