ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید

اہلکار بلال اور یوسف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ناکے پر ڈیوٹی کیلیے جارہے تھے


Numaindgan Express November 10, 2019
ملزمان سرکاری اسلحہ بھی لے گئے، ایف آر پی اہلکارکی لاش برآمد،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔ فوٹو: فائل

تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید جب کہ حملہ آورفرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاربلال اور یوسف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پولیس ناکہ پر ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے دہشت گرد دونوں اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ کانسٹیبل یوسف گلوٹی اور بلال ہتھالہ کے رہائشی تھے۔

ادھر تھانہ فقیر آباد کی حدود میں لطیف آباد کے رہائشی ایف آر پی اہلکار عبدالمالک کی لاش ملی جو گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ انکی کسی کی ساتھ کوئی دشمنی نہی۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں