لاہور میں 2گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ 5 افراد قتل7 شدید زخمی

فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی، امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی، امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ فوٹو : فائلفائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی، امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ فوٹو : فائل

فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی، امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ فوٹو : فائل

باٹا پور کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد قتل جبکہ7شدید زخمی ہوگئے۔

دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ7شدید زخمی ہوئے، شدید فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی، امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔


گزشتہ روز پولیس نے دونوں پارٹیوں کو چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے بلوایا ہوا تھا کہ راستہ میں مخالفین میں تصادم ہوگیا جس میں 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران،30 سالہ اعجاز اور 35 سالہ ظفر موقعہ پر ہلاک اور 65 سالہ منیر ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 27سالہ محمود،50 سالہ رفاقت،35 سالہ امتیاز، 33سالہ مصطفی اور 30 سالہ فاروق شدید زخمی ہو ئے ۔

 
Load Next Story