دھلائی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر فالکنر کی ایشانت شرما کو تسلیاں

فالکنر نے 48 ویں اوور میں ایشانت کی دل کھول کر پٹائی کرکے 30 رنز سمیٹے جس سے ان کی ٹیم نے بازی پلٹ دی


Sports Desk October 21, 2013
جب تم اچھی بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتو گے، اسی کا نام کرکٹ ہے۔آسٹریلوی کرکٹر۔فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے بھارتی پیسر ایشانت شرما کو تسلیاں دینے لگے۔

تیسرے ون ڈے میں انھوں نے 29 بالز پر 64 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا فالکنر نے 48 ویں اوور میں ایشانت کی دل کھول کر پٹائی کرکے 30 رنز سمیٹے جس سے ان کی ٹیم نے بازی پلٹ دی، اس اوور میں انھوں نے 4 چھکے، ایک چوکا اور ڈبل رنز لیے تھے۔ فالکنر نے بعد میں ایشانت کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر بولنگ کرتے ہوئے کافی پریشر ہوتا ہے، مجھے خود اس چیز کا تجربہ ہے، کبھی ایسے بھی دن آتے ہیں جب آپ سے کچھ بھی نہیں بن پاتا، یہ میرے ساتھ کئی مرتبہ ہوچکا اس لیے آپ کو بھی اس بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ وقت بھی آئے گا جب تم اچھی بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتو گے، اسی کا نام کرکٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں