ٹیکس وصولی اطالوی حکام نے میراڈونا کے اثاثے ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا

میراڈونا پر واجب الادا 33 ملین پائونڈ کی وصولی کیلیے ملک میں موجود ان کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا۔


Sports Desk October 21, 2013
اس رقم کی ادائیگی میری نہیں بلکہ اطالوی کلب کی ذمے داری ہے۔میراڈونا۔فوٹو: فائل

HALLE: اطالوی ٹیکس حکام نے سابق ارجنٹائنی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا پر واجب الادا 33 ملین پائونڈ کی وصولی کیلیے ملک میں موجود ان کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا۔

انھیں اس رقم کی ادائیگی کا نوٹس گذشتہ دنوں شہر میں ان کی آمد پر انٹرمیلان میں واقع ہوٹل میں حکام نے ان کے سپرد کیا تھا، ماضی میں نپولی کیلیے کھیلنے والے میراڈونا کا موقف ہے کہ اس رقم کی ادائیگی میری نہیں بلکہ اطالوی کلب کی ذمے داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔