پاک امریکا مذاکرات میں عافیہ کا معاملہ توجہ طلب ہے فوزیہ صدیقی

نواز شریف کا دورہ امریکا قوموں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کا اہم موقع ہے،بہن ڈاکٹر عافیہ


Staff Reporter October 21, 2013
مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا،فوزیہ صدیقی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ امریکا دو قوموں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کررہا ہے جس سے دونوں ممالک کے سربراہان کو یقینی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اس سلسلے میں میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو بہتر اور مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی، عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام وزیراعظم نواز شریف سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ ان تمام پہلوئوں پر گفتگو کریں گے جو دو طرفہ پاک امریکا تعلقات پر اثر انداز ہورہے ہیں جن میں ڈرون حملے، دہشت گردی، پاکستان پر غیرملکی قرضوں کا بوجھ اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی شامل ہے۔



انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت کی تشکیل کے ابتدائی ایام میں ہی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے مسئلے پر سنجیدگی سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ قوم کی بیٹی کو وطن واپس لائیں گے جو پاکستان میں تعلیمی انقلاب اور خواتین میں خواندگی کی شرح کو بڑھانا چاہتی تھی، ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی انتظامیہ اور عوام سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور اس کے بچوں اور خاندان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ملاپ کا اشارہ ظاہر کرکے دو قوموں کے درمیان دوستی کی راہ تعمیر کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |