ڈیفنس ویو میں نقلی سیکیورٹی کمپنی پر چھاپہ 4 گارڈ گرفتار
کمرے سے اسلحہ، میگزین اور گولیاں برآمد، کمپنی آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن میں رجسٹرد نہیں تھی
بلوچ کالونی پولیس کا ڈیفنس ویو میں نقلی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 4 جعلی سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے اسلحہ، میگزین اور گولیاں برآمد کرلیں۔
ایس سی پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بتایا ایس ایچ او بلوچ کالونی صالم رند کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ڈیفنس ویو میں واقع ایک گھر میں مشتبہ افراد کا اسلحے کے ساتھ آنا جانا ہے جس پر انھوں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 جعلی سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت داتا خان ، وسیم احمد ، خادم حسین اور خالد پرویز کے نام سے ہوئی ،محمد الیاس نامی جعلی سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ سیکیورٹی کمپنی کے ملازم ہیں اور جب ایف بی سیکیورٹی کمپنی کی تصدیق آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسز ایسوسی ایشن کرائی گئی تو انھوں نے مذکورہ کمپنی کو غیر رجسٹرڈ قرار دیا ہے جبکہ نقلی سیکیورٹی کمپنی نے محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفتر رہائشی علاقے میں قائم کیا جو کہ غیر قانونی ہے۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی صالم رند سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ نقلی سیکیورٹی گارڈ کے قبضے سے 4 ریپیٹرز اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزم محمد الیاس کے کمرے سے ایک ریپیٹر گن ، ایک پستول ، ایک اسمال گن اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ گرفتار نقلی سیکیورٹی گارڈز کسی بھی ہتھیار کا لائسنس پیش نہ کر سکے۔
انھوں نے بتایا کہ نقلی سیکیورٹی کمپنی کی آڑ میں سیکیورٹی گارڈز جرم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور اس حوالے سے ان مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔