نجی اسپتال سے نومولود غائب والد نے رپورٹ درج کرادی

اہلیہ کے علاج کے دوران ڈاکٹرنے بتایا تھاکہ لڑکا اور لڑکی پیدا ہوگی،ساجد


Staff Reporter November 10, 2019
ولادت کے دن بیٹی حوالے کی،بیٹے کے بارے میںمعلوم کیاتوانتظامیہ ٹال مٹول کرنے لگی۔ فوٹو : فائل

قیوم آبادکے نجی اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا واقعہ سامنے آگیا، متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اسپتال حکام نے جڑواں پیدائش کے بعد صرف بیٹی ان کے حوالے کی جبکہ بیٹے کے بارے میں چپ سادھ لی۔

قیوم آباد کے علاقے میں قائم کے پی ٹی انٹر چینج کے قریب نجی اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے ، کورنگی بھٹائی کالونی کے رہائشی ساجد احمد نے بتایا کہ جب اس کی اہلیہ امید سے تھی تو اسپتال میں اس کا علاج جاری تھا اوراسے بتایاگیا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی جس میں ایک بیٹا اور دوسری بیٹی ہے۔

ساجد کا کہنا تھا کہ ولادت کے روز انھیں صرف بیٹی دی گئی جب انھوں نے بیٹے کے بارے میںمعلوم کیا توڈاکٹرزٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور جب انھوں نے انتظامیہ سے بات کی تو انھوں نے بھی کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دیا۔

ساجد نے بتایا کہ واقعے سے انھوں نے علاقے میں رہائش پذیر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کوآگاہ کیا جواطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچے اور انتظامیہ سے بات کی لیکن انتظامیہ اپنے جواب سے مطمئن نہیں کرسکی۔

بعدازاں متاثرہ شخص ساجد رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے ہمراہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے پہنچے جہاں انھوں نے تحریری درخواست جمع کرائی اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ، پولیس حکام نے درخواست وصول کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے گی اور ضرورت محسوس ہوئی تو مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |