کشمیر بھارت کا حصہ ہےبیرونی مداخلت برداشت نہیں سلمان خورشید

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان معاہدے کی پاسداری کرے،بھارتی وزیرخارجہ


News Agencies October 21, 2013
پاکستان کیلیے امریکی امداد ہمارے مفادات کیخلاف نہیں ہونی چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، وہ کشمیر کے تنازع پر کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔ اس معاملے پر بحث کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

اتوار کو این ڈی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے امریکا کی مداخلت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ یہ ساری دنیا پر واضح ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جاری کشمیر تنازع پر امریکا سمیت کسی دوسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس معاملے پر کوئی بھی سوال اٹھانا وقت کا ضیاع ہے۔



انھوں نے کہاکہ سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ پاکستان 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور اچھے ضبط کا مظاہرہ کرے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہو گئی ہیں بلکہ ایل او سی پر چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں تاہم وہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امریکا پاکستان کو جو امداد دے رہا ہے وہ ہمارے مفادات اور حکمت عملی کیخلاف نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے پر امریکا کو پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔