امن کیلیے علما کی اپیل نظرانداز نہیں کرسکتے عصمت اللہ معاویہ

نانگا پربت میں سیاحوں کا قتل ڈرون حملوں کا دردغیرملکیوں تک پہنچانا تھا،سربراہ ذیلی تنظیم طالبان

تحریک طالبان پنجاب کے سربراہ عصمت اﷲ معاویہ نامعلوم مقام پروڈیوپیغام ریکارڈکرارہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم جنودالحفصہ کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے کہاہے کہ امن کیلیے جیدعلماکی اپیل کسی صورت نظرانداز نہیں کرسکتے،حکومت پہل کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

ایک ٹی وی کے مطابق عصت اللہ معاویہ نے نامعلوم مقام سے میڈیاکوجاری وڈیوپیغام میں کہاکہ میڈیا کے ذریعے نہ توشرائط پیش کی جاسکتی ہے اورنہ ہی ٹاک شوزکے ذریعے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔




شریعت کے مطابق اصول وضع کرنے کیلیے حکومت جیدعلما کی کمیٹی بنائے تاکہ شریعت نافذہوسکے، نانگا پربت میں غیرملکی سیاحوں پرحملے کامقصدڈرون حملوں کادردغیرملکیوں تک پہنچاناتھا،چرچ اورقصہ خوانی بازارمیں حملہ کرنے والے طالبان مجاہدین نہیں ہوسکتے۔
Load Next Story