ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے رحمان ملک

انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے خطرات ہیں اس لئے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنا چاہیے.


ویب ڈیسک September 01, 2012
وزیر داخلہ رحمان ملک فوٹو: اے ایف پی

وزیرداخلہ رحمان ملک سے ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے خطرات ہیں اس لئے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنا چاہیے تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق

رحمان ملک نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایف آئی اے اپنی ویب سائٹ پرایسا پیج بنائے جس میں عوام اپنی شکایات اورتکالیف کا اندراج کرسکیں۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے لاہور میں کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر ملک اسحاق کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کے اقدام کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں