کراچی متحدہ کے کارکن اور پولیس اہلکار سمیت 5 ہلاک

آرام باغ اور درخشاں سے 2لاشیں ملیں، متحدہ کا کارکن پاک کالونی میں نشانہ بنایا گیا


Staff Reporter October 21, 2013
پاکستان بازارتھانے کی حدود رابعہ میرج ہال کے قریب کچراکنڈی سے انسانی اعضا دو ہاتھ اور دو پاؤں برآمدہوئے ،فوٹو: فائل

کراچی میں پرتشددواقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت5افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدودایم آر کیانی روڈسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی پارکنگ کے ساتھ واقع گڑھے سے کئی روز پرانی سفیدرنگ کے قمیض شلوارمیں ملبوس نامعلوم شخص کی لاش ملی جوپر اسرار طور پر ہلاک ہوا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،متوفی کے جسم پرگولیوں یا کسی قسم کے تشددکے نشانات نہیں ہیں اورلاش8 سے 10روزپرانی ہے۔درخشاں تھانے کی حدودکلفٹن فیز 8 بنگلہ نمبر16/2سے ایک شخص کی لاش ملی جوپر اسرارطورپرہلاک ہو گیا، ،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت55سالہ محمدافضال کے نام سے ہوئی اورہلاک ہونے والااسی بنگلے کا چوکیدارتھاجس سے اس کی لاش ملی۔

پاکستان بازارتھانے کی حدودسیکٹر16میں واقع رابعہ میرج ہال کے قریب خالی پلاٹ میں قائم کچراکنڈی سے انسانی اعضا دو ہاتھ اور دو پائوں برآمدہوئے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لینے کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ اوپرویزگجر کے مطابق کچراکنڈی سے ملنے والے انسانی آعضاکسی خاتون کے معلوم ہوتے ہیں جنھیں جلایابھی گیاہے۔پاک کالونی تھانے کی حدودزبیری کالونی ابراہیم علی بھائی اسکول انوربیکری کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ محمدندیم عرف لمباہلاک ہو گیا،مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ،مقتول نارتھ ناظم آباد بلاکNکارہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا ، مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کے ساتھ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (حقیقی) چھوڑ کر آیا تھا۔



محمد ندیم1993میں پاک کالونی کے علاقے میں قتل کیے جانے والے ماسٹر منظور جاوید کے قتل کے الزام میں گرفتار ہواتھا جرم ثابت ہونے پرعمر قید کی سزا ہوئی تھی ، سزا پوری کرنے کے بعدرہائی مل گئی تھی پھر2011میں رضویہ کے علاقے میں رینجرز کے ہاتھوں پکڑاگیا،رضویہ پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتاری ظاہرکرکے عدالت میں چالان پیش کیاتھاجس میں وہ ضمانت پر رہاکر دیا گیا تھا۔واقعے کے وقت مقتول اپنے دوستوں سے ملنے آیاہواتھا کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ۔بھینس کالونی روڈ نمبر 5پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ نصیب اﷲ اور قائد آباد گلشن بونیرمصطفیٰ مسجد کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے32سالہ ریاض خان زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل38 سالہ محمد ندیم خان ولد محمد ابراہیم خان ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، مقتول گلستان جوہر تھانے میں تعینات تھا ۔جمشید کوارٹر کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب فائرنگ سے49 سالہ نور محمد ولد محمد حنیف زخمی ہوگیا ، رنچھوڑ لائن حسن آرکیڈ کی رہائشی 18 سالہ رقیہ دختر محمد حنیف اپنے گھر کی بالکونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔