طالبان سے مذاکرات میں جلد اہم پیشرفت ہوگی پرویز رشید

وزیر اعظم امریکی صدر اوباما سے ملاقات میں ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی قوم کا موقف پیش کریں گے


INP October 21, 2013
بھارت کو بین الاقوامی سرحدوں کا خیال رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما سے ملاقات میں ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی قوم کا موقف پیش کریں گے۔

اوباما سے ملاقات آئندہ ملکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کرے گی، کچھ معاملات پر امریکا کا اور کچھ پر پاکستان کا اپنا موقف ہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکا پر واضح کیا جائیگا کہ ڈرون پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہیں ، انھیں بند کیا جائے، طالبان کیساتھ مذاکرات کے جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن وسلامتی کی بحالی کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں جلد اہم پیشرفت ہوگی۔ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے ۔ پرویز رشید نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سرحدوں کا خیال رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |