کراچی پولیس و رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری مزید 87 گرفتار

شہرمیں جاری پولیس ورینجرزکی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم امن کمیٹی کے مبینہ ٹارگٹ کلراوراشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے


Staff Reporter October 21, 2013
قائدآباد،گرین ٹاؤن،ناظم آباد،نشترروڈ،نیوکراچی،اورنگی ،بلدیہ ودیگرعلاقوں میںچھاپے،سیاسی کارکنوںکی گرفتاری کی اطلاعات۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مارکارروائیوں اورٹارگٹ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ ٹارگٹ کلرزاوراشتہاریوں سمیت87 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے سلطان آباد کے علاقے میں واقع عائشہ مسجد کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم بختیارکو گرفتارکرکے ٹی ٹی پستول اور2گولیاں برآمدکرلی جبکہ گرفتارملزم کے3ساتھی عامر،عمر اورعطااﷲ فائرنگ کرتے ہوئے موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،گرفتار ملزم نے کانسٹیبل شفیق پرفائرنگ کی تھی جس کے مقدمے میں وہ نامزد اور مفرورتھا جبکہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی ایک کیس میں گرفتارہو چکا ہے ،مبینہ ٹائون پولیس نے یونیورسٹی روڈپر واقع این ای ڈی یونیورسٹی کے قریب سے پولیس مقابلے کے بعد2 ملزمان باسط علی اور راحت کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، 3 راؤنڈ، 2موبائل فونز اورمسروقہ 125موٹر سائیکل برآمد کر لی ،برآمد کی جانے والی موٹر سائیکل25 جون کو پریڈی تھانے کی حدود سے اسلحہ کے زورپر چھینی گئی تھی ۔



ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں48 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک رپیٹر، 6 پستول 13رائونڈ ، ایک خنجر4 موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں36 مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ،چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران ایسٹ زون میں 16جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے9 پستول، 29 رائونڈز، 4 ہزار نقد رقم ، 4 موبائل فونز ،2 موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی گئی ،گرفتار ملزمان میں 2 مفروراور اشتہاری ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔

رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر نشتر روڈ پر واقع تھورا لین میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر اور مفرور ملزم منصور بلوچ الیاس عرف ببلی کو حراست میں لے کر ٹرپل ٹو رائفل، سیون ایم ایم رائفل ، نائن ایم ایم پستول اور مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر لیں۔ ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق حراست میں لیے جانے والے ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تنظیم پیپلزامن کمیٹی سے ہے اور ٹارگٹ کلر متعددسنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے علاوہ ازیں رینجرز نے قائد آباد ، گرین ٹائون ، ناظم آباد نمبر ایک ، نشتر روڈ ، نیو کراچی ، بنگش پلازہ ، مہمد پور ، اورنگی ٹائون ، شاہ فیصل کالونی، عابدآباد بلدیہ، گلبرگ بلاک 22 ، گلشن اقبال، منظورکالونی ، لکی اسٹار اور بورڈ آفس چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 9 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق رینجرز نے ابوالحسن اصفہانی روڈپرچھاپہ مارسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افرادکوبھی حراست میں لیا اورحراست میں لیے جانے والے افراد کی نشاندہی پر قریب واقع اسکول پر چھاپہ مارکر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔