نواز شریف ڈرون حملے رکوانے میں ناکام رہیں گے شیخ رشید

وہ شمالی وزیرستان میں آپریشن پر راضی ہو جائیں گے جس سے فوج کیلیے نئے مسائل پیدا ہونگے،سربراہ عوامی لیگ


News Agencies October 21, 2013
دورہ پاکستانی معیشت اور سیاست کیلیے انتہائی اہم ہے،اللہ کرے کامیاب ہوجائے۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکی دورے کے دوران نوازشریف دبائو میں رہیں گے۔

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ایسے وقت میں امریکا جا رہے ہیں جب پاکستان کی معیشت بدحالی کا شکار ہے اور اسے فوری طور پر5 بلین ڈالرز درکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کے حوالے سے نواز شریف کچھ نہیں کر سکتے۔



نواز شریف امریکی دورے پر انتہائی دبائو میں رہیں گے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن پر راضی ہو جائیں گے جس سے فوج کیلیے نئے مسائل پیدا ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے دورے کی کامیابی کیلیے دعا گو ہیں کیونکہ یہ دورہ پاکستان کی معیشت اور سیاست کیلیے انتہائی اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔