گوشوارے جمع نہ کرانیوالے 70 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت آج معطل کردی جائیگی

وفاقی وزرا خرم دستگیر اور آفتاب شیخ سمیت رحمن ملک، مصطفی کمال، فیصل عابدی، اسد عمر ودیگر شامل


Wajid Hameed October 21, 2013
بلدیاتی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا،صو بے رپورٹس پیش کرینگے۔ فوٹو: فائل

اثاثے جمع نہ کرانے والے ممبران پارلیمنٹ کی رکنیت آج الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن سے معطل قراردی جائے گی۔

کمیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس تصدق حسین جیلانی کی صدارت میںہوگاجبکہ کل چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلیے اہم اجلاس ہوگاچاروں صوبوںاوروفاق کی کمیٹیاںکل کمیشن کے اجلاس میںبلدیاتی انتخابات کے انعقادکے حوالے سے تین اکتوبرکے اجلاس میںکیے گئے فیصلوں کے مطابق اپنی اپنی رپورٹس پیش کرینگی پیرکوہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 24 ،سینٹ کے 5 اور چاروں صوبائی اسمبلیوںکے41ممبران کی جانب سے آج کمیشن کے اجلاس تک اثاثوںکی تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں توان کی رکنت معطل کردی جائے ممبران جب تک اثاثوںکی تفصیلات جمع نہیں کرائئیں گے اس وقت تک سیشن میں شرکت نہیں کوسکیں گے۔



دو وفاقی وزرائخرم دستگیر اورآفتاب شیخ بھی اثاثے جمع نہ کرانے والوںمیںشامل ہیں جبکہ دیگراہم رہنماوںمیں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، ایم کیوایم کے سینیٹر سید مصطفیٰ کمال ، پیپلزپارٹی کے رہنما سید فیصل رضاعابدی، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمر، سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہوشامل ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کل منگل کے اجلاس میں چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیںگے متفقہ طورتاریخ کااعلان بھی متوقع ہے چاروں صوبوں سے چیف سیکریٹریزاورصوبائی الیکشن کمشنرسمیت دیگر افسران پرمشتمل صوبائی کمیٹیاں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبوں کی جانب سے قانون سازی اورحلقہ بندیوںسے متعلق رپورٹس پیش کی جائینگی۔جبکہ این این آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بہاولپور کے الیکشن ٹریبونل کوبحال کردیا ہے جو15 دن قبل ختم کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |