حکومت طالبان مذاکرات سے امریکا خوش نہیں حمید گل

بھارتی خفیہ ایجنسی را اوردیگر غیرملکی ایجنسیاںپاکستان میںدہشت گردی پھیلارہی ہیں،سابق سربراہ آئی ایس آئی


INP October 21, 2013
طالبان کے 30سے 32 گروپ کام کررہے ہیں۔ حکومت کے ان سے رابطے ہیں۔فوٹو: فائل

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدراور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمیدگل نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اوردیگر غیرملکی ایجنسیاںپاکستان میںدہشت گردی پھیلارہی ہیں۔

طالبان کے 30سے 32 گروپ کام کررہے ہیں۔ حکومت کے ان سے رابطے ہیں مگر مذاکرات سے امریکاخو ش نہیں ہے۔ گزشتہ روزاپنے انٹرویومیں جنرل (ر) حمیدگل نے کہاکہ جلدہی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا کنونشن کرائیں گے جس میں سارے ممبران کوبلائیں گے اورملک میں امن کے قیام اور غیرملکی طاقتوںکی سازشوں کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت جن مشکلات کاسامنا ہے وہ مذاکرات سے حل ہوسکتی ہیں اور ہم سب کوملک کی خاطرخدمات انجام دینا ہوں گی۔ حمیدگل نے کہا کہ اس وقت طالبان کے 30سے 32گروپ کام کررہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان سے رابطے کیے گئے ہیں۔ مذاکرات سے امریکاخو ش نہیں ہے اورامریکا سمیت بعض طاقتیںیہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ ہم بات چیت کرناچاہتے ہیں تو تمام ترصورتحال دیکھ کرمذاکرات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں