نائیجیریا میں نادرا کے قومی شناختی کارڈ سسٹم نے کام شروع کردیا

افتتاح نائیجیرین صدرنے کیا،وزیرداخلہ کی مبارکباد،مزیدپروجیکٹس ملیں گے،چیئرمین نادرا


Numainda Express October 21, 2013
ابوجا: نائیجیرین صدر گڈلک جوناتھن نادرا سسٹم کے تحت شناختی کارڈ بنانے کے منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

نائیجیریا کے صدرنے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تیارکردہ قومی شناختی کارڈسسٹم کاافتتاح کردیاجس کے بعد نائیجیریا کے شہریوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔

نادرا ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیزکے مطابق قومی شناختی کارڈپروگرام کے افتتاح کی تقریب نائیجیریاکے دارالحکومت ابوجا میں ایوان صدر میں ہوئی۔ صدرگڈلک جوناتھن، خاتونِ اول، نائب صدر اور دیگر شخصیات نے نئے سسٹم کے تحت رجسٹریشن کرائی۔ نادراترجمان نے بتایاکہ نائیجیریا کی حکومت کی مددکیلیے نادرانے نائیجیریا کے قومی شناختی کارڈمینجمنٹ کمیشن کواسمارٹ قومی شناختی کارڈفراہم کرنے کے نظام کاتعارف کرایاہے جس کا اعتراف کرتے ہوئے نائیجیرین صدرنے کہاکہ نائیجیریا شناخت منیجمنٹ اورعالمی قومی شناختی ڈیٹابیس کے بڑھتے ہوئے رجحان سے خودکوعلیحدہ نہیں رکھ سکتا۔



وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے نائیجیریا کی حکومت کواس کامیابی پرمبارکبادپیش کی اور امیدظاہرکی کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کوفروغ ملے گا۔انھوں نے اس مثالی کامیابی پر نادراانتظامیہ اورٹیم کی انتھک محنت کوبھی سراہا۔ چیئرمین نادراطارق ملک نے جومصروفیات کے باعث تقریب میںشریک نہیں ہوسکے، اپنے پیغام میں اسے ایک تاریخی کامیابی قراردیااورکہاکہ اس پروجیکٹ سے دیگرافریقی ملکوںکیلیے مزیدمنصوبوںپربھی کام کرنے کا موقع ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں