پشاور میں 47 روز سے احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلی نے ہمارے مطالبات پر وزراء کی کمیٹی بنادی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک November 10, 2019
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدے داران پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فوٹو: ایکسپریس)

DUBAI/ KARACHI: پشاور میں 47 روز سے احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان ڈاکٹروں کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین عالمگیر یوسف زئی کا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نے ہمارے مطالبات پر وزراء کی کمیٹی بنادی ہے جس میں وزیر قانون سلطان محمد خان کمیٹی کے کنوینئر جبکہ وزیر خوراک قلندر لودھی اور توانائی کے وزیر عمر ایوب کے علاوہ سیکریٹری ہیلتھ جبکہ تین ارکان گرینڈ ہیلتھ الانس سے کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

عالمگیر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دو مہینے میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے جس کی بنا پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں