ملیر کے کھیتوں میں ٹڈی دل کا کھڑی فصلوں پر حملہ

لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل کراچی کے علاقے ملیر پہنچ گئے

لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل کراچی کے علاقے ملیر پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ملیر کے غریب کاشت کاروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شہر کے زرعی علاقے میں ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا۔

سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور تھرپارکر کے بعد لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل کراچی کے علاقے ملیر پہنچ گئے شہر کے زرعی علاقے ملیر میں ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا، حملے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔


ٹڈی دل کے اس حملے نے ملیر کے کاشت کاروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا پریشانی کا شکار کاشتکاروں نے مدد کے لیے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں، تین دہائیوں سے ملیر کے زرعی علاقوں میں جراثیم کُش اسپرے نہیں ہوا جس سے اس قسم کے حملے ہوتے ہیں، محکمہ زراعت اور آبپاشی اس ضمن میں کوئی فوری اقدامات اُٹھائیں تاکہ غریب کسانوں کی کھڑی فصلیں محفوظ رہ سکیں۔

Load Next Story