40 برس حکمرانی کرنے والے معمر قذافی کی دوسری برسی خاموشی سے گزرگئی

کرنل معمر قذافی کی موت کو2سال گزر گئے انھیں ایک امریکی آپریشن میں مار دیا گیا تھا۔

معمر قذافی1942 میں سِرت کے نزدیک ایک صحرائی علاقے میں پیدا ہوئے تھے۔فوٹو: فائل

لیبیا کے سابق مردآہن اور 40برس سے زائدبلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے والے کرنل معمر قذافی کی موت کو2سال گزر گئے انھیں ایک امریکی آپریشن میں مار دیا گیا تھا۔


معمر قذافی1942 میں سِرت کے نزدیک ایک صحرائی علاقے میں پیدا ہوئے، 1956میں نہر سوئز کے بحران کے دوران مغرب اوراسرائیل کیخلاف مظاہروں میں پیش پیش رہے،1969 میں برطانیہ سے واپسی کے بعد انھوں نے بن غازی کو مرکزبناکر فوجی بغاوت کردی اوراقتدار سنبھال لیا،امریکا نے1986 میں یورپ کے بعض شہروں میں بم دھماکوں کا ذمے دارکرنل قذافی کو قراردیاتھا۔
Load Next Story