نواز شریف کی زندگی کیلیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں مریم اورنگزیب

کسی بھی حادثہ کی صورت میں نوازشریف کوبیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا، مریم اورنگزیب

نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، مریم ارونگزیب: فوٹو: فائل

لاہور:
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بارباراسٹیرائیڈزنہیں دیئے جا سکتے، اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔


اس خبرکو بھی پڑھیں : نوازشریف کوحکومت نے تاحال لندن روانگی کی اجازت نہیں دی، خاندانی ذرائع

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹرعدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایاجائے۔
Load Next Story