ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 7 افراد جاں بحق 10 زخمی

دھماکے کے بعد کوئٹہ سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے اور آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 21, 2013
دھماکے کے بعد کوئٹہ سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے اور آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ڈیرہ مراد جماعلی کے علاقے نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب شر پسندوں نے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کررکھا تھا، جسے عین اس وقت ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے اور آنے والی تمام ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے جبکہ پٹڑی کی مرمت کے لئے ریلوے اہلکاروں کی خصوصی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ ان ہی کی ہدایت پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لئے 2 ریلیف ٹرینیں بھی روانہ کردیں ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں