کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری فائرنگ اور گولہ باری سے 7 افراد زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ بجوات سیکڑ میں چنگورہ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی.


ویب ڈیسک October 21, 2013
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ بجوات سیکڑ میں چنگورہ کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی. فوٹو: رائٹرز / فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ بجوات سیکڑ میں چنگورہ کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 7 شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 5 روز سے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے شکرگڑھ ، شرجیت گڑھ ، چپرار ، چاروہ سیکٹر، باجرہ گڑھی میں چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جس سے چناب رینجرز کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ فائرنگ اور گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |