اوکاڑہ باراتیوں کی بس الٹنے سے کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق دلہا دلہن سمیت 22 زخمی

دلہا کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا جبکہ دلہن اور دیگر زخمی ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ میں زیرعلاج ہے۔


ویب ڈیسک October 21, 2013
اوکاڑہ بائی پاس پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی۔ فوٹو؛فائل

BERLIN: اوکاڑہ بائی پاس کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے سے کمسن بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ دلہا اور دلہن سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ماہ کا عبدالرحمان اور دلہا کا چچا اسحاق بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں میں دلہا اور دلہن سمیت 22 افراد شامل ہیں۔ دلہا سمیت چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث دلہا کو لاہور منتقل کردیا گیا جبکہ دلہن اور دیگر زخمی ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ میں زیرعلاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں