کمسن گھریلو ملازمہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک

مریم 7 روز قبل ہی شیخوپورہ سے کام کاج کے لیے وزیرآباد آئی تھی


ویب ڈیسک November 11, 2019
مریم 7 روز قبل ہی شیخوپورہ سے کام کاج کے لیے وزیرآباد آئی تھی فوٹو:فائل

ضلع گوجرانوالہ کے شہر وزیرآباد میں گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

وزیرآباد کے نواحی گاؤں ڈیرہ دین محمد میں 13 سالہ مریم مقامی شہری رانا مستنصر بوبی کے گھر ملازمہ تھی اور سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئی۔

مریم 7 روز قبل ہی شیخوپورہ سے کام کاج کے لیے وزیرآباد آئی تھی اور مالکان نے دعویٰ کیا کہ مریم نے خودکشی کی ہے۔ بچی کے والدین نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کو تحریری بیان جمع کرادیا۔

پولیس نے بیانات لینے کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین مالک مکان سے ملے اور پھر مجسٹریٹ کے سامنے قانونی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں