فیصل آباد میں 13 سالہ معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ملزمان فرار

لڑکی کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک October 21, 2013
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

FULLERTON: فیصل آباد میں 2 درندہ صفت نوجوان 13 سالہ معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر 209 کی رہائشی لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے گھروالے شادی پرگئے ہوئے تھے کہ شہباز اور محسن نامی 2 نوجوان اس کے گھرمیں گھس آئے اور اسے چارپائی کے ساتھ باندھنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

لڑکی کے والدین گھرواپس آئے تولڑکی چارپائی سے بندھی ہوئی ہی ملی، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال داخل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |