
گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں، اورانہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ رابی پیرزادہ نے اپنی وڈیوزپرشرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: نازیبا وڈیوز پر رابی پیرزادہ کے انتہائی قریبی شخص پر ہی انگلیاں اٹھنے لگیں
تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغازکررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئرکیں، جس سے یہ ہی لگتا ہے کہ یہ پینٹنگزرابی پیرزادہ نے خود بنائی ہیں۔
A new beginning #saveasoul pic.twitter.com/R6e0jjbTij
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 10, 2019
یہ خبر بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نازیبا ویڈیوز؛ ایف آئی اے نے یو ٹیوب اور فیس بک سے مدد مانگ لی
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔