فاروق ستاراوراقبال علی محمد کے بعد رشید گوڈیل کی کامیابی بھی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

الیکشن ٹریبونل نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ایم کیوایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل کراچی سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 252 سے منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو؛فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی عام انتخابات میں کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالرشید گوڈیل کی کامیابی کو کراچی کے حلقہ این اے 252 سے تحریک انصاف کے امیدوار سید حیدر علی زیدی نے چیلنچ کیا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر دھاندلی کے ذریعے کامیابی کا الزام عائد کیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزام پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو طلب کرلیا۔


دوسری جانب حلقہ این اے 252 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا، اگر نوٹس ملا تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 249 سے کامیاب ہونے والےایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار اور حلقہ این اے 256 سے ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال محمد علی کی کامیابی کو بھی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story