کراچی والے ٹڈی دل کی کڑاہی اور بریانی بناکر کھائیں وزیر زراعت سندھ
ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے لہذا فائدہ اٹھائیں، وزیر زراعت اسماعیل راہو
وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل سے پریشان نہ ہوں بلکہ کڑاہی اور بریانی بناکر کھاسکتے ہیں۔
کراچی میں ٹڈی دل کے حملے پر سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جارہی ہے، ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا، محکمہ زراعت کی ٹیموں نے صبح ملیر کے زرعی علاقوں کا دورہ کیا تھا تاہم ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی لہذا کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں، کراچی کے شہری ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بناکر کھاسکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے لہذا فائدہ اٹھائیں۔