شاہ رخ جتوئی کا مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کرنے کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔


ویب ڈیسک October 21, 2013
قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ میں نہیں آتا لہذا کیس سیشن کورٹ میں منتقل کیا جائے، شاہ رخ جتوئی کی عدالت سے استدعا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شاہ رخ جتوئی کا مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کرنے کی اپیل مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس نے عدالت سے استدعا کی کہ قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ میں نہیں آتا لہذا ان کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ میں منتقل کیا جائے، تاہم جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس انور ظہیر جمالی نے شاہ رخ جتوئی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی کی جانب سے اس قبل سندھ ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے درخواست کی گئی تھی جسے دونوں عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |