ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کا سندھ پولیس کو خراج تحسین

امید ہے کہ سندھ پولیس آٸندہ بھی امن وامان کے اس تسلسل کو جاری رکھے گی، ڈاکٹرہاشم سندھیان


ویب ڈیسک November 10, 2019
امید ہے کہ سندھ پولیس آٸندہ بھی امن وامان کے اس تسلسل کو جاری رکھے گی، ڈاکٹرہاشم سندھیان

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر سندھ پولیس کی کامیاب حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرہاشم سندھیان نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرفول پروف سیکیورٹی اقدامات اور اس تناظر میں بہترین حکمت عملی پر سندھ پولیس اور خاص طور پر آآئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کوسلام پیش کیا ہے۔

ڈاکٹرہاشم سندھیان نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ سندھ پولیس اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تجربات کی بدولت سندھ بھر میں آئندہ بھی امن وامان کے اسی تسلسل کو جاری رکھے گی۔

چیئرمین ڈاکٹرھاشم سندھیان نے 12 ربیع الاول کے موقع پرامن وامان کے حالات پرمؤثر کنٹرول کے ضمن میں پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ حکمت عملی اورکارکردگی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کی پیشہ ورانہ حکمت عملی سے صوبے بھر میں امن امان قائم رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں