سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران کوریج کرنے پر صحافیوں کے کیمرے چھین کراس کا ڈیٹا اڑادیا
شوٹنگ کےدوران میڈیا کےنمائندوں نےسلمان سےبات کرنا چاہی تو سلومیاں کو لگا کہ انہوں نےفلم کےمناظر کیمروں میں محفوظ کرلئے
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم "جے ہو" کی شوٹنگ کے دوران غصہ میں آکر کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کے کیمرے چھین لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج کل ممبئی کی سڑکوں پر فلم "جے ہو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شوٹنگ کے دوران کچھ میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان سے بات کرنا چاہی تو سلو میاں کو لگا کہ انہوں نے فلم کے کچھ مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کرلئے جس پر وہ غصے سے لال ہوگئے اور ان کے کہنے پر ان کے بھائی سہیل خان نے صحافیوں کے کیمرے ہی چھین لئے اور اس میں موجود سارا ڈیٹا ختم کردیا۔
سلمان خان کا جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو انہوں نے صحافیوں کے کیمرے واپس لوٹا دیئے اور فلم کے سیٹ کے آس پاس سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرادیئے اور ساتھ ہی سلومیاں نے اپنے ان مداحوں کو بھی سیٹ سے دور رہنے کی ہدایت کردی جو اپنے موبائل سے ان کی تصاویر بنارہے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی بغیر اجازت موبائل میں تصویر بنانے پر سلمان خان نے غصے میں آکر اپنے ایک مداح کا موبائل فون توڑ دیا تھا۔