لاہورپولیس کا پرانی انارکلی دھماکے میں ملوث 3 مبینہ دہشت گردوں کو کرفتار کرنے کا دعویٰ

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی اسٹکس اور صوبائی دارالحکومت کے نقشے بھی برآمد ہوئے،پولیس


ویب ڈیسک October 21, 2013
دہشت گردوں کو پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پکڑا گیا، پولیس فوٹو: فائل

پولیس نے پرانی انارکلی میں 10 اکتوبر کو ہونے والے دھماکے میں ملوث 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیز کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں 23 سالہ جعفر رند، 26 سالہ امیر باقی اور 29 سالہ صالح بلوچ شامل ہیں، جعفر رند کو ایبٹ روڈ سے جب کہ امیر باقی اور صالح بلوچ کو جیل روڈ سے حراست میں لیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی اسٹکس اور صوبائی دارالحکومت کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مبینہ دہشت گردوں کو پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو پرانی انارکلی میں فوڈ اسٹریٹ پر بریانی کے ہوٹل کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں