ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کی قبرکشائی کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

دوسری رپورٹ کے بعد ایم ایل او کی جانب سے جاری کردہ پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ غلط قرار دے دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک October 21, 2013
ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کو انتہائی قریب سے سر کے سیدھے حصے میں 2 گولیاں ماری گئیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ فوٹو: فائل

ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کی قبر کشائی کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا جس کے مطابق انہیں سر میں ایک کے بجائے 2 گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پاپوش نگر قبرستان میں ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کی قبر کشائی کی گئی، اس موقع پر پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی جو میڈیا کو کوریج سے روکتے رہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شجاعت کی زیر نگرانی پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر سمیت ڈاکٹرز کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کی بعد ازاں مقتول کی دوسری ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کو انتہائی قریب سے سر کے سیدھے حصے میں 2 گولیاں ماری گئیں، پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نعمت رندھاوا کی ہلاکت سر میں ایک گولی لگنے سے بتائی گئی تھی تاہم دوسری رپورٹ کے بعد ایم ایل او کی جانب سے جاری کردہ پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ غلط قرار دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی گاڑی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں