دنیا بھر میں فیس بک کی سروس کئی گھنٹے جزوی طور پرمعطل رہنے کے بعد بحال

دنیا بھر میں فیس بک کے بیشتر صارفین "اسٹیٹس" اپ ڈیٹ، کمنٹس ، پیغامات بھیجنے اور فوٹو پوسٹ کرنے سے محروم رہے۔


ویب ڈیسک October 21, 2013
فیس بک کی جانب سے جاری میں کہا گیا ہے کہ سروس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: سماجی رابطے کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی سروس میں خرابی کے باعث صارفین کی کثیر تعداد دنیا بھر میں فیس بک کے بعض فیچرز کو استعمال کرنے سے محروم رہے تاہم کئی گھنٹوں کے بعد سروس مکمل بحال ہو گئی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ کہ وہ فیس بک پر اپنا "اسٹیٹس" اپ ڈیٹ ، کمنٹس ، پیغامات بھیجنے اور فوٹو پوسٹ کرنے سے محروم رہے اور فیس بک کی جانب سے انہیں کچھ دیر بعد کوشش کرنے کا پیغام موصول ہورہا تھا۔ ویب سروس اسٹیٹس ٹریکر ویب سائٹ "ڈاؤن رائٹ ناؤ" کا سروس معطلی کے وقت کہنا تھا کہ فیس بک کی سروس کو اس وقت دنیا بھر میں مسائل کا سامنا ہے۔

بعد ازاں فیس بک کی جانب سے عالمی میڈیا کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیس بک میں معمول کی تبدیلیوں کے دوران بعض فیچرز معطل ہو گئے تھے جنہيں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیس بک نے سروس میں تعطل کی وجہ سے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کر معذرت بھی کی ہے۔

فیس بک کی سروس میں تعطل کے دوران ایکسپریس کے فیس بک پیج پر موجود صارفین بھی کچھ گھنٹوں تک ہماری خبریں حاصل کرنے سے قاصر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں