آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بند کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا بیان سامنے آگیا

سندھ پہلا صوبہ ہے جو انہیں نہ صرف ریگولیٹ کررہا ہے بلکہ انہیں ریکگنائز بھی کرے گا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

سندھ پہلا صوبہ ہے جو انہیں نہ صرف ریگولیٹ کررہا ہے بلکہ انہیں ریکگنائز بھی کرے گا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا کراچی میں چلنے والی آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کی بندش کا قطعی کوئی ارادہ نہیں تاہم ان کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ شہری ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں کہ حکومت سندھ نجی آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کررہی ہے، سندھ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کررہی ہے تاکہ ایسی تمام آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو ریگیولیٹ کیا جاسکے اور ضابطہ کار میں لایا جاسکے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور انہیں اعتماد میں لے کر ہی کوئی قدم اُٹھایا جائے گا۔



یہ پڑھیں: آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سے ٹیکس وصولی کیلیے قانون سازی شروع

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اس قسم کی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو خوش آمدید کہے گی ایسی بس سروسز کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو روزگار حاصل ہوگا بلکہ شہر میں ایک معیاری ٹرانسپورٹ سروس فراہم ہوگی تاہم اس کے لیے قانون سازی ضروری ہے اور سندھ وہ پہلا صوبہ ہوگا جو نجی آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نہ صرف ریگولیٹ کررہا ہے بلکہ انہیں ریکگنائز بھی کرے گا۔
Load Next Story