اسپیس ایکس نے 60 سیٹلائٹس کی پہلی کھیپ مدار میں روانہ کردی

فالکن نائن راکٹ کے ذریعے اسٹار لنک سلسلے کی یہ سیٹلائٹس پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کریں گی


ویب ڈیسک November 12, 2019
فالکن راکٹ کے ذریعے 60 اسٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں بھیجی گئی ہیں (فوٹو: یاہو نیوز)

HODEIDA, YEMEN: پوری دنیا میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اسیپس ایکس کمپنی نے اسٹار لنک سلسلے کی پانچ درجن سیٹلائٹ کی پہلی کھیپ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردی۔

یہ سیٹلائٹس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے سے فلوریڈا میں واقع کیپ کیناورل خلائی اڈے سے روانہ کی گئی ہیں اور اس غیرمعمولی تجربے میں بار بار استعمال ہونے والے راکٹ کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔

لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد راکٹ کا پہلا مرحلہ یا اسٹیج ازخود الگ ہوکر سمندر کی جانب بڑھا جہاں ایک ڈرون بحری جہاز پر کامیابی سے اتر گیا اور اس کے بعد دوسرا اسٹیج سیٹلائٹ پے لوڈ لے کر مدار میں چلا گیا۔ اس مرحلے پر راکٹ کی رفتار تین گنا بڑھ گئی کیونکہ پہلا اسٹیج الگ ہوتے ہی راکٹ کی رفتار بڑھتی گئی۔

آج اس راکٹ کی کامیاب پرواز سے پہلی مرتبہ ایک ہی راکٹ بوسٹر کو بار بار استعمال کیا گیا اور کل چار مرتبہ ایک راکٹ استعمال کیا گیا جو ایک بڑا اہم کارنامہ ہے۔ قبل ازیں اپریل میں یہ راکٹ بوسٹر سمندر میں گرا تھا جسے نکال کر اب دوبارہ استعمال کیا گیا ہے۔

راکٹ کے اڑنے کے ایک گھنٹے بعد باری باری تمام سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا گیا اور تمام سیٹلائٹس ایک مخصوص جگہ پر تاش کی پتوں کی طرح رکھے گئے تھے۔ اگلے مرحلے میں سیٹلائٹ ایک دوسرے سے دور ہوجائیں گے جہاں ان میں نصب کرپٹون آین تھرسٹر انہیں اپنے اپنے مطلوبہ مداروں میں پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ اسپیس ایکس کمپنی اسٹار لنک سلسلے کی 12 ہزار سے زائد سیٹلائٹس نچلے زمینی مدار میں بھیجنا چاہتی ہے تاکہ دنیا میں ہر جگہ انٹرنیٹ کا جال بچھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں