انگلینڈ نے ایک اور سپر اوور میں کیویز کے دل توڑ دیےٹی 20 سیریز جیت لی

انگلش ٹیم نے بھی 7 وکٹیں گنوا کر اتنا ہی اسکور کیا، جس کے بعد مقابلہ سپر اوور میں گیا۔


Sports Desk November 12, 2019
انگلش ٹیم نے بھی 7 وکٹیں گنوا کر اتنا ہی اسکور کیا، جس کے بعد مقابلہ سپر اوور میں گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے ایک اور سپر اوور میں کیویز کے دل توڑ دیے۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بارش کی وجہ ٹاس میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے مقابلے کو 11 اوورز فی سائیڈ تک محدود کرنا پڑا، مارٹن گپٹل اور کولن منرو کے برق رفتار آغاز کی وجہ سے میزبان سائیڈ نے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے، گپٹل نے 20 بالز پر 5 چھکوں کی مدد سے 50 جبکہ منرو نے 21 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔

جواب میں انگلش ٹیم نے بھی 7 وکٹیں گنوا کر اتنا ہی اسکور کیا، جس کے بعد مقابلہ سپر اوور میں گیا جس میں کیویز کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح انگلینڈ نے سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی مقابلہ سپر اوور میں گیا تھا تاہم وہاں پر بھی ٹائی ہونے کی وجہ سے انگلش ٹیم زیادہ باؤنڈریز کی وجہ سے ون ڈے ورلڈ کپ جیت گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |