وزیر اعلیٰ نے سکھر میں بچوں کے اسپتال کے قیام کی منظوری دیدی

200 بستروں پر مشتمل اسپتال کوریا کی حکومت کے تعاون سے قائم کیا جائے گا

چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال اور ڈی ایچ کیو سجاول کی دوبارہ تعمیر کی بھی منظوری۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں 57.274 ملین ڈالرز کی لاگت سے 200 بستروں پر مشتمل بچوں کے اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی۔

سید مراد علی شاہ نے کوریا کی حکومت کے تعاون سے سکھر میں 57.274 ملین ڈالرز کی لاگت سے 200 بستروں پر مشتمل بچوں کے اسپتال کے قیام کی منظوری دی، انھوں نے چانڈکا میڈیکل کالج (سی ایم سی ) اسپتال لاڑکانہ اور ڈی ایچ کیو سجاول کی دوبارہ تعمیر کی بھی منظوری دی جس کے لیے کوریا کی حکومت 300 ملین ڈالرز کا نرم شرائط پر قرضہ فراہم کرے گی۔


یہ فیصلہ سندھ حکومت جس کی قیادت وزیراعلیٰ سندھ کر رہے تھے اور کورین ایکزم بینک کے وفد جس کی قیادت ڈی جی ایکزم بینک مسٹر یو ایم سنگ یونگ سینئر افسران کررہے تھے مسٹر کوہ میانگ سیانگ اور ایڈمنسٹریٹر سیکریٹری سعود حسین کیہلون شامل تھے کے مابین ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، سندھ حکومت نے چلڈرن ہیلتھ کیئر انسٹیٹیوٹ سکھر کے قیام کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے۔

 
Load Next Story