ترکی کا جناح اسپال کیلیے 5 کلر الٹراساؤنڈ مشینوں کا تحفہ

ترک حکومت اور عوام صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، مشیر کامل کولابس

جدید مشینوں سے روزانہ معمول سے زیادہ 600 سے 750 مریض مستفید ہو سکیں گے، ڈاکٹر طارق محمود۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
ترکی کے سرکاری فلاحی ادارے ترک رابطہ و تعاون ایجنسی (ٹیکا) نے کراچی کے جناح اسپتال کو5جدیدکلرالٹراساؤنڈ مشینوں کا تحفہ دیا ہے۔

ترک رابطہ و تعاون ایجنسی کی جانب سے دی گئیں الٹراساؤنڈمشینوں کوجناح اسپتال کے ریڈیالوجی وارڈمیںنصب کردیاگیا،اس حوالے سے جناح اسپتال میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میںترکی کے وزیر ثقافت وسیاحت کے مشیرکامل کولابس اورٹیکا کراچی کے کوآرڈینیٹرابراہیم کٹراسی نے الٹراساؤنڈ مشینوں کی تنصیب کا افتتاح کیا۔


مشیر کامل کولابس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید الٹراساؤنڈ مشینوںکی فراہمی ترکی کے عوام کا اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے تحفہ ہے،پاکستان میں صحت کی بہتر سہتولتوں کی فراہمی کے لیے ترک حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ابراہم کٹراسی کاکہنا تھا کہ نئی جدید الٹراساؤنڈ مشینوں کی فراہمی سے نہ صرف جناح اسپتال میں علاجے کی سہولتوںمیں اضافہ ہوا ہے بلکہ ان سے ضرورت مند مریضوں کو بغیر معاشی پریشانی کے جدید علاج کی سہولت سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔

جناح اسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر طارق محمود نے مشینوں کے تحفے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان مشینوں کی وجہ سے شعبے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اورمشینوں سے روزانہ معمول سے زیادہ 600 سے 750 مریض مستفید ہو سکیںگے۔
Load Next Story