اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کرنے والا قاتل خاتون کا بھانجا نکلا پولیس

خاندان کاسربراہ مقتول عامر ضیا میری محبت کی شادی میں سب سےبڑی رکاوٹ تھاجس کی وجہ سے یہ قتل کیا،قاتل سکندرضیا کا اعتراف


ویب ڈیسک October 21, 2013
ملزم نے جائيداد كے حصو ل کے لئے پورے خاندان كو كرائے كے قاتلوں كے ذريعے قتل كرايا، آئی جی اسلام آباد فوٹو: این این آئی

ایک ہی خاندان کے 5 افراد اوران کے ملازم کے قتل میں ملوث 4 ملزموں کوگرفتارکرلیاگیاہے، پولیس کےمطابق رشتہ طے ہونے میں مخالفت پرمیاں بیوی اورتین بچوں کی جان کسی اورنے نہیں خاتون کے بھانجے نے لی۔

آنکھوں پر ہوس اور لالچ کی پٹی بندھ جائے تو رشتوں کا تقدس ہی نہیں انسانیت کا احترام بھی ختم ہوجاتا ہےاورایسے لرزہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں کہ انسان کی روح تک کانپ اٹھتی ہے،ایسا ہی کچھ ہوا اسلام آباد میں عید سےدو روز قبل جہاں میاں بیوی ، 3 بچوں اوران کے ملازم کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ مرنے والے بچوں میں 7 اور14 سال کے بیٹے اور17 سالہ بیٹی شامل تھی،اس ہنستے بستے گھرانے کواجاڑنے والا کوئی اورنہیں مقتول خاندان کا قریبی عزیزتھا، دولت کی ہوس نے پانچ زندگیوں کے چراغ گل کردئیےمگریہ خون ناحق چھپ نہ سکا آخر ملزم سکندر ضیا اور اس کے ساتھی بھی قانون کے شکنجےمیں آگئے۔


آسٹریلوی شہریت رکھنے والے نوشہرہ کے بااثر خاندان کے سکندرضیا نےاعتراف جرم کرتے ہوئےکہا کہ مقتول عامر ضیا اس کی محبت کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا، قاتل کا خیال تھااس خاندان کو راستے سے ہٹا کر منگیترکی طرف سے شادی سے پہلےاسلام آباد میں گھر کی ڈیمانڈ بھی پوری ہو جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد سکندر حیات نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ قتل کی واردات کے لئے پشاور سے کرائے کے 4 قاتل منگوائے جنہوں نے رسی سے میاں بیوی اور تینوں بچوں کو گلے دبا کرانہیں موت کے گھاٹ اتاردیا اورلاشیں سہالہ میں پھینک دیں، بعد میں قاتلوں نے واردات میں شامل گھرکے ملازم کوبھی خنجر کے وارسے قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |