بٹرچکن

ایک دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اوراس میں ہری پیاز کے سفید حصے کوہلکا سا نرم ہونے تک تلیں۔

ایک دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اوراس میں ہری پیاز کے سفید حصے کوہلکا سا نرم ہونے تک تلیں۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE:
اجزا:

بغیر ہڈی کا مرغی کا گوشت (آدھا کلو)

پسا ہوا لہسن اور ادرک (دو چائے کے چمچے)

ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی دو عدد)

دہی (آدھی پیالی)

فریش کریم (آدھی پیالی)

پسی ہوئی لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)

سفید زیرہ پسا ہوا (ایک چائے کا چمچا)

گرم مسالا پسا ہوا (ایک چائے کا چمچا)


کالی مرچ پسی ہوئی (ایک چٹکی)

تیز پات (ایک عدد)

ٹماٹر کا پیسٹ (ایک پیالی)

لیموں کا رس (دو چائے کے چمچے)

مکھن (دو کھانے کے چمچے)

کارن فلور (دو کھانے کے چمچے)

تیل (دو کھانے کے چمچے)

ترکیب:

ایک دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا نرم ہونے تک تلیں۔ اب اس میں مکھن، لیموں کا رس، ادرک اور لہسن، گرم مسالا، لال مرچ، زیرہ اور تیز پات شامل کرلیں۔ اسے چمچے سے چلاتے ہوئے ایک دو منٹ بھونیں۔ اب ٹماٹو سوس ڈال کر دو منٹ پکائیں، پھر اس میں دہی اور کریم ملا کر چمچا چلائیں۔ آنچ دھیمی کر کے دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس دوران وقفے وقفے سے چمچا چلاتی رہیں۔ چولھے سے اتار کر نمک اور کالی مرچ ملالیں۔ اب کڑاہی یا بھاری پیندے کی دیگچی میں تیل کو درمیانی آنچ پر دو تین منٹ تک گرم کر کے اس میں چکن کی بوٹیوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کرلیں۔ آنچ ہلکی کرکے گرم مسالا ڈالیں اور دو سے تین چمچے سوس ڈال کر خشک ہونے تک چکن فرائی کریں۔ اب اسے پہلے سے بنے ہوئے سوس میں شامل کر لیں۔ کارن فلور کو تین سے چار چمچے پانی میں ملا کر اس سوس میں ڈالیں اور پھر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں، گاڑھا ہونے پر چولھے سے اتار لیں اور ہری پیاز چھڑک کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
Load Next Story