مولانا آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں فردوس عاشق اعوان  

مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات


ویب ڈیسک November 12, 2019
مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات فوٹو: فائل

MILAN: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا آپ اور آپ کے ہم نواء جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، آپ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کے بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا، آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت میں ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کے بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں، غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں، آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں، مولانا 4 سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرکے 10 سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیئرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |