جونیئر کبڈی ورلڈ کپ پاکستان نے ڈنمارک کو ہرادیا

پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے کامیابی پاکر اپنی برتری ثابت کی


Muhammad Yousuf Anjum November 12, 2019
جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان پول بی میں شامل ہے فوٹو: فائل

جونیئر کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان نے ڈنمارک کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

ایران کے شہر کش میں کھیلے جارہے پہلے جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ڈنمارک کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 72 پوائنٹس سے کامیابی پاکر اپنی برتری ثابت کی۔

سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جونیئر ٹیم پہلی بار کسی کبڈی کے انٹرنیشنل میلے میں شرکت کررہی ہے، ابتدائی میچ میں جیت سے لڑکوں کا مورال بلند ہوا ہے، یقین ہے کہ اگلے میچز میں بھی یہ ٹیم اچھا پرفارم کرکے ملک کا نام روشن کرے گی۔

جونیئر کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان پول بی میں شامل ہے اور امید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک رسائی پالے گا۔ رانا سرور کے مطابق بھارتی ٹیم اس جونیئر ورلڈ کپ میں شریک نہیں۔ میزبان ایران، سری لنکا، چائنیز تائی پے،ڈنمارک، عراق، ترکمانستان، کینیا، یوگنڈا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، بنگلا دیش اور افغانستان 9 سے 15 نومبر تک ہونے والے اس ایونٹ کاحصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں