سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

پاکستان کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں، سنی دیول


ویب ڈیسک November 12, 2019
پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا، سنی دیول فوٹوسوشل میڈیا

اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔

تین روز قبل سکھوں کے مذہبی پیشوا گروونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے بھارت سے آنے والے وفد میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔ سنی دیول بالی ووڈ میں ''غدر'' اور ''بارڈر'' جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

اپنی فلموں میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دینے والے اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد جب بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے شروع کردئیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے سنی دیول بھی امن کے متلاشی

سنی دیول نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا آپ نے دیکھا ہے نا ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں یہ بہت اچھی چیز شروع ہوئی ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنی دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور گرودوارا کی تصویر شئیر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت زندہ باد۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |